اقبالؔ عظیم
| کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی، میرے آقا نےعزت بچالی |
| فردِ عصیاں مری مجھ سے لےکر، کالی کملی میں اپنی چھپالی |
| وہ عطا پر عطا کرنےوالے اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے |
| جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری، جیسا داتا ہے ویسےسوالی |
| میں گدا ہوں مگر کس کےدر کا؟ وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں |
| یہ غلامی بڑی مستند ہی، میرے سر پر ہے تاجِ بلالی |
| میری عمرِ رواں بس ٹھہر جا، اب سفر کی ضرورت نہیں ہے |
| ان کےقدموں میں میری جبیں ہے اور ہاتھوں میں روضے کی جالی |
| اِس کو کہتےہیں بندہ نوازی، نام اِس کا ہے رحمت مزاجی |
| دوستوں پر بھی چشمِ کرم ہے، دشمنوں سےبھی شیریں مقالی |
| میں مدینے سےکیا آگیا ہوں، زندگی جیسےبجھ سی گئی ہے |
| گھر کےاندر فضا سونی سونی، گھر کےباہر سماں خالی خالی |
| کوئی بادِ مخالف سے کہدے، اب مری روشنی مجھ سے چھینے |
| میں نے آنکھوں کی شمعیں بجھا کر، دل میں طیبہ کی شمع جلالی |
| میں فقط نام لیوا ہوں ان کا، ان کی توصیف میں کیا کروں گا |
| میں نہ اقبؔال خسرؔو، نہ سعدؔی ، میں نہ قدسؔی نہ جامؔی ، نہ حاؔلی |

