لاگ ان

اتوار 12 صفر 1448 بہ مطابق 26 جولائی 2026

لاگ ان

اتوار 12 صفر 1448 بہ مطابق 26 جولائی 2026

لاگ ان / رجسٹر
اتوار 12 صفر 1448 بہ مطابق 26 جولائی 2026

اتوار 12 صفر 1448 بہ مطابق 26 جولائی 2026

افتخار عارف

دل و نگاہ کی دنیا

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے
میں بس یوں ہی تو نہیں آ گیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے
جہانِ کن سے ادھر کیا تھا کون جانتا ہے
مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے
ہزار شکر غلامانِ شاہِ بطحا میں
شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے
بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے
یہ سر اٹھائے جو میں جا رہا ہوں جانبِ خلد
مرے لیے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے
مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے
لرننگ پورٹل