لاگ ان

جمعرات 13 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 30 اپریل 2026

لاگ ان

جمعرات 13 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 30 اپریل 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 13 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 30 اپریل 2026

جمعرات 13 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 30 اپریل 2026

حضرت سید نفیس الحسینی شاہ نفیس رقم رحمہ اللہ

سـلام بحضورِ خیر الانامﷺ

الٰہی محبوبِ کُل جہاں کو دل و جگر کا سلام پہنچے
نفَس نفَس کا درود پہنچے، نظر نظر کا سلام پہنچے
بِساط عالم کی وسعتوں سے، جہانِ بالا کی رفعتوں سے
مَلَک مَلَک کا درود اترے، بشَر بشَر کا سلام پہنچے
حضور کی شام شام مہکے، حضور کی رات رات جاگے
ملائکہ کے حسیں جِلَو میں، سحر سحر کا سلام پہنچے
زبانِ فطرت ہے اس پہ ناطق، بہ بارگاہِ نبیٔ صادق
شجر شجر کا درود جائے، حجر حجر کا سلام پہنچے
رسولِ رحمت کا بارِ احساں تمام خلقت کے دوش پر ہے
تو ایسے محسن کو بستی بستی، نگر نگر کا سلام پہنچے
مرا قلم بھی ہے ان کا صدقہ، مرے ہنر پر ہے ان کا سایہ
حضورِ خواجہ مرے قلم کا، مرے ہنر کا سلام پہنچے
یہ التجا ہے کہ روزِ محشر گناہ گاروں پہ بھی نظر ہو
شفیعِ امت کو ہم غریبوں کی چشمِ تر کا سلام پہنچے
نفیسؔ کی بس دعا یہی ہے، فقیر کی اب صدا یہی ہی
سوادِ طیبہ میں رہنے والو کو عمر بھر کا سلام پہنچے
لرننگ پورٹل