لاگ ان

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

لاگ ان

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

مولانا محمد ذکی کیفی
ابنِ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع، معروف شاعر

جن کے کہلاتے ہیں ہم

اپنی بد حالی سے یہ کہتے بھی شرماتے ہیں ہم
جا پڑیں قدموں پہ اُن کے، جن کے کہلاتے ہیں ہم
آپ کا جب ذکر چھِڑتا ہے کسی عنوان سے
گوش بر آواز بزمِ دوجہاں پاتے ہیں ہم
جیسے صحرا میں بگولہ، جیسے دریا میں حَباب
سوے طیبہ اس طرح سے جھومتے جاتے ہیں ہم
آپ کے در کے گدائے بے نوا بن کر رہیں
یہ ملِے دولت تو ہر دولت کو ٹھکراتے ہیں ہم
کوئی عالَم ہو، انہی کا نام ہے وردِ زباں
ایک نغمہ ہے جسے ہرساز پر گاتے ہیں ہم
زندگی کی ہرکٹھن منزل میں جب بھی دیکھیے
آپ کے نقشِ قدم کو رہنما پاتے ہیں ہم
لرننگ پورٹل