مولاناسید کفایت علی کافیؔ شہیدعلیہ الرحمۃ (۱۸۵۸ء)
۱۸۵۷ء کی جنگ کے معروف حریت رہنما
| دیکھتے جلوۂ دیدار کو آتے جاتے |
| گلِ نظارہ کو آنکھوں سے لگاتے جاتے |
| ہر سحر روے مبارک کی زیارت کرتے |
| داغِ حرماں دلِ محزوں سے مٹاتے جاتے |
| پاے اقدس سے اٹھاتے نہ کبھی آنکھوں کو |
| روکنے والے اگر لاکھ ہٹاتے جاتے |
| دشتِ اسرا میں ترے ناقہ کے پیچھے پیچھے |
| دھجیاں جیب و گریباں کی اڑاتے جاتے |
| سرِ شوریدہ کو گیسو پہ تصدق کرکے |
| دلِ دیوانہ کو زنجیر پنہاتے جاتے |
| قدمِ پاک کی گر خاک بھی ہاتھ آ جاتی |
| چشمِ مشتاق میں بھر بھر کے لگاتے جاتے |
| خواب میں دولتِ دیدار سے ملتے وہ اگر |
| بختِ خوابیدہ کو ٹھوکر سے جگاتے جاتے |
| دستِ صیاد سے جو چھوٹے ہزاروں کی طرح |
| چمنِ کوچۂ دلبر ہی میں آتے جاتے |
| کاؔفیٔ کشتۂ دیدار کو زندہ کرتے |
| لبِ اعجاز اگر آپ ہلاتے جاتے |

