لاگ ان

منگل 26 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 08 ستمبر 2026

لاگ ان

منگل 26 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 08 ستمبر 2026

لاگ ان / رجسٹر
منگل 26 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 08 ستمبر 2026

منگل 26 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 08 ستمبر 2026

سید صبیح الدین صبیح رحمانی
معروف نعت گو شاعر

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبحِ طیبہ کو
بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے
تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ جاں
کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے
حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے
حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
ملے مجھے بھی زبان ِ بو صیری ؔو جامیؔ
مرا کلام بھی مقبول ِعام ہو جائے
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
صبیحؔ! مدحت خیر الانام ہو جائے

لرننگ پورٹل