لاگ ان

جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026

لاگ ان

جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026

جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026

بلال مارہروی

آقا غلام ڈھونڈ رہے ہیں کہاں ہو تم

رونق فزاے محفل کون و مکاں ہو تم
فرماں رواے مملکتِ دوجہاں ہو تم
ہستی تمہاری باعثِ تکوینِ دہر ہے
واللہ، کائنات کی روحِ رواں ہو تم
دنیا کے فیلسوف تمھیں کیا سمجھ سکیں
ہے ماوراے عقل وہ منزل، جہاں ہو تم
بوبکر اور علی ہیں اسی گلستاں کے پھول
جس گلستاں کے شاہ عرب ؛باغباں ہو تم
دنیا تمہارے جلووں کی آئینہ دار ہے
ہر چند چشمِ اہلِ جہاں سے نہاں ہو تم
پھر دینِ حق پہ یورشِ افواجِ کفر ہے
آقا غلام ڈھونڈھ رہے ہیں کہاں ہو تم

*****

لرننگ پورٹل