اتوار 09 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 20 ستمبر 2026
اتوار 09 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 20 ستمبر 2026
اتوار 09 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 20 ستمبر 2026
افتخار عارف
| دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے |
| درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے |
| میں بس یوں ہی تو نہیں آ گیا ہوں محفل میں |
| کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے |
| جہانِ کن سے ادھر کیا تھا کون جانتا ہے |
| مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے |
| ہزار شکر غلامانِ شاہِ بطحا میں |
| شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے |
| بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے |
| جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے |
| یہ سر اٹھائے جو میں جا رہا ہوں جانبِ خلد |
| مرے لیے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے |
| مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی |
| میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے |