لاگ ان

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

لاگ ان

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

جمعرات 20 ربیع الثانی 1448 بہ مطابق 01 اکتوبر 2026

ماہرؔ القادری(۱۹۰۶۔۱۹۷۸ء)
معروف ادیب اور شاعر

رسولِ مجتبیٰ کہیے

رسولِ مجتبیٰ کہیے، محمد مصطفیٰ کہیے
خدا کے بعد بس وہ ہیں، پھر اِس کے بعد کیا کہیے
شریعت کا ہے یہ اِصرار ختم الانبیاء کہیے
محبت کا تقاضا ہے کہ محبوبِ خدا کہیے
جب اُن کا ذکر ہو، دنیا سراپا گوش ہو جائے
جب اُن کا نام آئے مرحبا صلِّ علیٰ کہیے
مرے سرکار کے نقشِ قدم شمعِ ہدایت ہیں
یہ وہ منزل ہے جس کو مغفرت کا راستہ کہیے
محمد کی نبوت دائرہ ہے نورِ وحدت کا
اسی کو ابتدا کہیے، اسی کو انتہا کہیے
غبارِ راہِ طیبہ سرمۂ چشمِ بصیرت ہے
یہی وہ خاک ہے جس خاک کو خاکِ شفا کہیے
مدینہ یاد آتا ہے تو پھر آنسو نہیں رکتے
مری آنکھوں کو ماہرؔ، چشمۂ آبِ بقا کہیے
لرننگ پورٹل