لاگ ان

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

لاگ ان

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

مولاناسید کفایت علی کافیؔ شہیدعلیہ الرحمۃ (۱۸۵۸ء)
۱۸۵۷ء کی جنگ کے معروف حریت رہنما

دیکھتے جلوۂ دیدار کو آتے جاتے

دیکھتے جلوۂ دیدار کو آتے جاتے
گلِ نظارہ کو آنکھوں سے لگاتے جاتے
ہر سحر روے مبارک کی زیارت کرتے
داغِ حرماں دلِ محزوں سے مٹاتے جاتے
پاے اقدس سے اٹھاتے نہ کبھی آنکھوں کو
روکنے والے اگر لاکھ ہٹاتے جاتے
دشتِ اسرا میں ترے ناقہ کے پیچھے پیچھے
دھجیاں جیب و گریباں کی اڑاتے جاتے
سرِ شوریدہ کو گیسو پہ تصدق کرکے
دلِ دیوانہ کو زنجیر پنہاتے جاتے
قدمِ پاک کی گر خاک بھی ہاتھ آ جاتی
چشمِ مشتاق میں بھر بھر کے لگاتے جاتے
خواب میں دولتِ دیدار سے ملتے وہ اگر
بختِ خوابیدہ کو ٹھوکر سے جگاتے جاتے
دستِ صیاد سے جو چھوٹے ہزاروں کی طرح
چمنِ کوچۂ دلبر ہی میں آتے جاتے
کاؔفیٔ کشتۂ دیدار کو زندہ کرتے
لبِ اعجاز اگر آپ ہلاتے جاتے
لرننگ پورٹل