جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026
جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026
جمعہ 29 شوال 1447 بہ مطابق 17 اپریل 2026
| رونق فزاے محفل کون و مکاں ہو تم |
| فرماں رواے مملکتِ دوجہاں ہو تم |
| ہستی تمہاری باعثِ تکوینِ دہر ہے |
| واللہ، کائنات کی روحِ رواں ہو تم |
| دنیا کے فیلسوف تمھیں کیا سمجھ سکیں |
| ہے ماوراے عقل وہ منزل، جہاں ہو تم |
| بوبکر اور علی ہیں اسی گلستاں کے پھول |
| جس گلستاں کے شاہ عرب ؛باغباں ہو تم |
| دنیا تمہارے جلووں کی آئینہ دار ہے |
| ہر چند چشمِ اہلِ جہاں سے نہاں ہو تم |
| پھر دینِ حق پہ یورشِ افواجِ کفر ہے |
| آقا غلام ڈھونڈھ رہے ہیں کہاں ہو تم |