لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان / رجسٹر
بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

الطاف حسین حالیؔ

بنے ہیں مدحتِ سلطانِ دو جہاں کے لیے

بنے ہیں مدحتِ سلطانِ دو جہاں کے لیے
سخن زباں کے لیے اور زباں دہاں کے لیے
وہ شاہ، جس کا عدو جیتے جی جہنم میں
عداوت اُس کی عذابِ الیم جاں کے لیے
وہ شاہ، جس کا مُحِب اَمْن و عافیت میں مُدام
محبت اس کی حصارِ حصیں اماں کے لیے
گھر اس کا مَورِدِ قرآن و مَهْبَطِ جبریلؑ
در اس کا کعبۂ مقصود انس و جاں کے لیے
سِپِہر گرْمِ طواف اُس کی بارگاہ کے گرد
زمین سر بسجود اُس کے آستاں کے لیے
مدینہ مرجع و ماواے اہلِ مکہ ہوا
مکیں سے رتبہ یہ حاصل ہوا مکاں کے لیے
اسی شرَف کے طلب گار تھے کلیمؑ و مسیحؑ
نوید امّتِ پیغمبرِ زماں کے لیے
شفیعِ خلق سراسر خدا کی رحمت ہے
بشارت امتِ عاصی و ناتواں کے لیے
شفاعتِ نبویؐ ہے وہ برقِ عصیاں سوز
کہ حکمِ خس ہے جہاں کفر دو جہاں کے لیے
خدا کی ذات کریم اور نبیؐ کا خُلق عظیم
گنہ کریں تو کریں رخصت انس و جاں کے لیے
حریفِ نعتِ پیمبر نہیں سخن حالیؔ
کہاں سے لایئے اِعجاز اس بیاں کے لیے
لرننگ پورٹل