لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان / رجسٹر
بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

صبیح رحمانی
معروف نعت گو شاعر

لب پر نعتِ پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
اور کسی جانب کیوں جائیں اور کسی کو کیوں دیکھیں
اپنا سب کچھ گنبدِ خضریٰ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
پست و ہ کیسے ہوسکتا ہے جس کو حق نے بلند کیا
دونوں جہاں میں اُن کا چرچا کل بھی تھا اور آج بھی ہے
بتلا دو گستاخِ نبی کو غیرت مسلم زندہ ہے
دین پہ مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
سب ہو آئے اُن کے در سے، جا نہ سکا تو ایک صبیحؔ
یہ کہ اِک تصویر ِتمنا، کل بھی تھا اور آج بھی ہے

*****

لرننگ پورٹل