لاگ ان

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

لاگ ان

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

جمعرات 17 محرم 1448 بہ مطابق 02 جولائی 2026

احمد ندیمؔ قاسمی

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل، جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے، وہ کھلا رہے صدیوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے، وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز، کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں سے بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے کہ نہ خَم ہو سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حُسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اِک بھی ہم وطن کےلیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
لرننگ پورٹل