اتوار 03 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 16 اگست 2026
اتوار 03 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 16 اگست 2026
اتوار 03 ربیع الاول 1448 بہ مطابق 16 اگست 2026
خالد محمود خالؔد(۱۹۴۱ء۔۲۰۱۸ء)
معروف نعت گو شاعر
| روک لیتی ہے آپ کی نسبت، تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں |
| یہ کرم ہے حضور کا ہم پر، آنے والے عذاب ٹلتے ہیں |
| اپنی اوقات صرف اتنی ہے، کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے |
| کل بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے تھے، اب بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے ہیں |
| اب کوئی کیا ہمیں گرائے گا، ہر سہارا گلے لگائے گا |
| ہم نے خود کو گرا دیا ہے وہاں، گرنے والے جہاں سنبھلتے ہیں |
| ان کے دربار کے اجالے کی، رفعتیں ہیں بے نہاں خالدؔ |
| یہ اجالے کبھی نہ سمٹیں گے، یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں |