لاگ ان

ہفتہ 01 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 18 اپریل 2026

لاگ ان

ہفتہ 01 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 18 اپریل 2026

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 01 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 18 اپریل 2026

ہفتہ 01 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 18 اپریل 2026

اقباؔل عظیم(۱۹۱۳۔۲۰۰۰ء)
معروف نعت گو شاعر

مدینے کا سفر ہے

مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
جبیں افسردہ افسردہ، قدم لغزیدہ لغزیدہ
چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
نظر شرمندہ شرمندہ، بدن لرزیدہ لرزیدہ
کہاں میں اور کہاں اس روضۂ اقدس کا نظارہ
نظر اس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دزدیدہ
غلامانِ محمد دور سے پہچانے جاتے ہیں
دلِ گِرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ
مدینے جا کے ہم سمجھے تقدس کس کو کہتے ہیں
ہوا پاکیزہ پاکیزہ، فَضا سنجیدہ سنجیدہ
بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
مدینہ ہم نے دیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ
وہی اقبالؔ جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
فراقِ طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

*****

لرننگ پورٹل