لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

لاگ ان / رجسٹر
بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

بدھ 06 شعبان 1446 بہ مطابق 05 فروری 2025

احمد جاوید
معروف شاعر، نقاد اور دانشور

نہ کوئی دل سا غنی ہے نہ کوئی دل سا فقیر
اُن کے الطاف کے بعد اُن کی عطا سے پہلے
قلبِ صدیق و عمر، سینۂ عثمان و علی
چمنِ عشق ہیں ایجادِ صبا سے پہلے
دل نے سو بار سنی غیب سے آوازِ قبول
ایک، بس ایک، فقط ایک دعا سے پہلے
دعوۂ عشقِ رسالت میں نہ جلدی کیجے
اس کی توثیق تو ہو خوف ِ خدا سے پہلے
کچھ نہ تھے انفس و آفاق زمین و افلاک
ان کے نور، ان کے ظہور، ان کی صبا سے پہلے
کچھ نہیں، ہاں! بخدا کچھ بھی نہیں دیدہ و دل
ان کے دیدار سے قبل، ان کی لقا سے پہلے
عازمِ طیبہ پہ لازم ہے کہ آدابِ سفر
پوچھ کر نکلے کسی مردِِ خدا سے پہلے
دیکھا جاتا ہے وہاں دیدہِ تر، قلبِ سلیم
ریش و سجادہ و دستار و قبا سے پہلے
ہوس جاہ کہاں، عشقِ شہنشاہ کہاں
سینہ خالی تو کرو کبر و ریا سے پہلے
دشتِ پُرخارِ محبت میں قدم رکھتے وقت
پوچھ ہی لیتے کسی آبلہ پا سے پہلے
دل میں اک مہرِ جہاں تاب ہے جو بہرِ طلوع
اذن لیتا ہے شہِ ہر دوسرا سے پہلے
میں تو بس چشمِ ندامت سے انھیں دیکھوں گا
وزن ِاعمال سے، اعلانِ سزا سے پہلے
لرننگ پورٹل