لاگ ان

پیر 03 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 20 اپریل 2026

لاگ ان

پیر 03 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 20 اپریل 2026

لاگ ان / رجسٹر
پیر 03 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 20 اپریل 2026

پیر 03 ذوالقعدہ 1447 بہ مطابق 20 اپریل 2026

مولانا ولی رازی
معروف ادیب

مولانا ولی رازی کی سیرۃ النبیﷺ پر غیر منقوط کتاب’’ہادیٔ عالم‘‘ سے ماخوذ

ہر دم درودِ سرورِ عالم کہا کروں
ہر لمحہ محوِ روے مکرم رہا کروں
اسمِ رسول ہوگا، مداواے دردِ دل
صل علیٰ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں
ہر سطْر اس کی اسوہ ٔ ہادی کی ہو گواہ
اس طرْح حالِ احمدِ مرسَل کہا کروں
معمور اس کو کر کے معرّا سُطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں
گو مرحلہ گراں ہے، مگر ہو رہے گا طے
اسمِ رسول سے ہی درِ دل کو وا کروں
ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ
طے اس طرَحْ سے راہ کا ہر مرحلا کروں
دے دوں اگر رسولِ مکرم کا واسطہ
دل کی ہر اک مراد ملے، گر دعا کروں
اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں
ہو کر رہے گا سہْل، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں
اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولیؔ
لوگوں کو دورِ ہادیٔ عالم عطا کروں
لرننگ پورٹل